وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں فسادی اور انتشاری سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، اب پاکستان میں سیاست کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔
حافظ آباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ نواز شریف کی طرف سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لئےتحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اقامے کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود اب تک نواز شریف پر ایک روپیہ کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ شخصیت ہیں جو پاکستانیوں بالخصوص پنجاب کے عوام کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں اور سندھ کے عوام بھی اب شہباز شریف جیسے وزیر اعلیٰ کا مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔