• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا: 12سال کا بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

Borey Wala 12 Year Child Was Murdered After Alleged Abuse

پنجاب کی تحصیل بورے والا میں 12سال کےبچے کو مبینہ زیادتی کےبعد قتل کردیاگیا۔پولیس نےبچہ کی لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔

پولیس کےمطابق نواحی آبادی عظیم آباد کا رہائشی بچہ علی منظور دو روز قبل گھر سےٹیوشن پڑھنے کےلئےگیاتھالیکن گھرواپس نہیں لوٹاتھا۔

آج صبح بچے کی لاش پی آئی لنک کینال کےقریب کھیتوں سےملی۔پولیس کاکہناہےکہ بچہ کو مبینہ طورپرزیادتی کےبعد قتل کیاگیا۔

لاش کوپوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال منتقل کردیاگیاہےجبکہ اہل خانہ کی درخواست پرمبینہ طورپر واقعےمیں ملوث بینہ نامی شخص کوگرفتارکرکےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ادھروزیراعلیٰ پنجاب نے بورے والا میں لڑکے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔شہبازشریف نےڈی پی او سے رپورٹ طلب کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقتول لڑکے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین