• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں ساڑھے 4 ہزار سال قدیم مقبرہ دریافت

مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی دریافت ہونے والے ایک مقبرے کی رونمائی کی ہے جس کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ 4400 سال قدیم ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے نزدیک دریافت ہونے والا مقبرہ خاصی اچھی حالت میں ہے اور اس کی دیواروں پر نادر مصوری بھی ہے جس میں ’پجارن حتبت ‘ کو مختلف مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مصر کے آثار قدیمہ کی وزارت نے کہا کہ یہ دریافت گیزہ کے عظیم ہرم کے پاس کھدائی کے دوران ہوئی۔ گیزہ کے مغربی قبرستان میں اس مقام پر قدیم شاہی خاندان کی پانچویں سلطنت کے حکام دفن ہیں جن میں سے بعض کو سنہ 1842 کے بعد کھود کر سامنے لایا جا چکا ہے۔

مصر کے آثار قدیمہ کے وزیر خالد العنانی نے کہا کہ ہمیں یہ علم ہے کہ وہ اعلیٰ حکام میں تھیں اور شاہی محل سے ان کا مضبوط رشتہ تھا۔ وزارت آثار قدیمہ نے بتایا کہ مقبرے پر پانچویں شاہی خاندان کے فن تعمیر اور طرز آرائش اثرات نظر آتے ہیں جس میں ایک دروازہ انگریری حرف ایل شکل کی قبر کی جانب جاتا ہے۔

 

تازہ ترین