• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی وی حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق

Ptv Attack Case Pti Leaders Transitional Bail Validation

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی ۔

تحریک انصاف کے چھ رہنماؤ شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، اسد عمر،عارف علوی اور شفقت محمود ضمانت کی توثیق کےلیے عدالت میں پیش ہوئے ۔

پولیس کی طرف سے کہا گیا کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ شیریں مزاری بھی سرکاری عمارتوں پر حملےمیں ملوث تھی، شیریں مزاری کو گرفتار کرنا ہے۔

پراسیکیوٹر چوہدری شفقات نے کہا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کرنی ہے ،عدالت گرفتاری کا حکم دے، دھرنے میں 26لوگ زخمی ہوئے اور 3لوگ جاں بحق ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، نامزد کیے گئے ملزمان رکن قومی اسمبلی ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا پی ٹی آئی رہنما اپنے ساتھ مسلح لوگوں کو لائے، 2014کے دھرنوں میں قتل ہونے والے افراد کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی قیادت پر آتی ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد فیصلے میں شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود، عارف علوی اور اسد عمر کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ شیریں مزاری کو عدالت نے بے گناہ قرار دے دیا۔

شیریں مزاری کو تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں بے قصور قرار دیا گیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا شیریں مزاری کو مقدمہ میں ضمانت کرانے کی ضرورت نہیں، شیریں مزاری کی طرف سے زر ضمانت کے لیے جمع کرائے گئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے واپس کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

تازہ ترین