لاہور(خبر نگار) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام طلبہ یونین بحال کرو کنونشن کاانعقاد کیا گیا ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس او کے رہنمائوں ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ ،ناظم ایم ایس او پنجاب سردارمظہر،ناظم عمومی ایم ایس اوپنجاب ارسلان کیانی،ناظم تربیتی امورراجہ وسیم صدیقی،ناظم ایم ایس او لاہور عزیر گل توحیدی،ناظم عمومی ملک غلام مرتضی،عمیر مکی،وقار ظفر ودیگرنے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک پاکستان میں ہرچیز کی یونینز موجود ہے، چاہیے وہ تاجریونینزہویارکشہ یونینزہو اور ان کے مسائل بھی حل ہوتے ہیں لیکن وہ واحد طلبہ کی یونینز ہے جوابھی تک بحال نہیں ہوئی،موجودہ وقت میں تعلیمی اداروں میں بہت سارے مسائل ہیں جن کاحل ممکن نہیں ہے،لہذاہم اربابِ اقتدارسے گزارش کرتے ہیں کہ وہ طلبہ یونینز کو بحال کریں۔کنونشن سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان اسلامی جمہوری پاکستان ہے لیکن آج تک طلبہ کو اُن کا جمہوری حق نہیں دیا جارہا اس پر ہم سراپااحتجاج ہیں ،اوراگر سینیٹ الیکشن سے قبل طلبہ یونینز بحال نہ ہوئی تومارچ کے مہینے میں ملک گیر"طلبہ یونین بحال کرو" تحریک چلائینگے۔،مسلم طلبہ اتحاد میں شامل تمام طلبہ تنظیمیں اور سکول،کالجز،یونیورسٹیزاورمدارس کے طلبہ کولیکر روڈپرآئینگے اور اپناحق لیے بغیر گھروں کوواپس نہیں جائینگے،اور سینیٹ الیکشن سے قبل طلبہ یونین بحال کرنے کیلئے جدوجہدکرئینگے اور طلبہ یونین بحال کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گئیں ۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور طلبہ کی مسائل کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے اور طلبہ کے مسائل کوبخوبی جانتی ہے لہذا طلبہ کے مسائل کوحل کیا جائے،تعلیم کے مسائل کو حل جائے اس کیلئے طلبہ یونین بحال کرنا ضروری ہے عرصہ داراز سے طلبہ یونینز پر پابندی ہے، اس پر ایم ایس اوسراپااحتجاج ہے۔