• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں صاف پانی کی عدم فراہمی، آکڑاڈیم منصوبہ میں تاخیر پرسینیٹ کمیٹی برہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے گوادر میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور آکڑاڈیم منصوبے میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ، کمیٹی نے آکڑا ڈیم کی فیزیبلٹی ، پی سی ون بنانے و منظور کرنیوالے ذمہ دارافسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی اور ہدایت کی کہ کارروائی کی رپورٹ کمیٹی کو فراہم کی جائے ، کمیٹی نے گوادر کے دورے کا فیصلہ کیا ہے ، کنوینر سینیٹر آغا شاہزیب خان درانی نے کہا 15 کروڑ روپے کے آکڑا ڈیم منصوبہ کی لاگت ایک ارب روپےتک پہنچ گئی ، کمیٹی نے چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان ڈویلپمنٹ کی اجلاس میں عدم شرکت پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ بھی کیا ، کمیٹی میں گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے تفصیلی بریفنگ لی گئی ، کنوینر نے کہا آکڑاڈیم میں پانی ذخیرہ کرنیکی گنجائش بھی کم ہے اور گوادر کوصاف پانی بھی فراہم نہیں کیا گیا، حکام نے بتایا گوادر میں فلٹریشن پلانٹ کیلئےایک ارب روپے فراہم کئے گئے ،2016 میں پلانٹ صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا، پلانٹ 20 روز تک چلا اسکے بعد بند ہوگیا پلانٹ کا ڈیزائن غلط بنایا گیا ،گوادر میں ڈی سیلی ٹیشن پلانٹ کو چھ ماہ میں بحال کیا جائیگا،منصوبے پر 80کروڑ روپے لاگت آئیگی۔
تازہ ترین