• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کی تمام تر ضروریات پوری کی جائیں گی، وزیر دفاع

All Requirement Of Forces Will Be Fulfill Defense Minister

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ کی تیاری کے لیے وزارت دفاع میں جائزہ اجلاس ہوا، وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ قومی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی تمام تر ضروریات پوری کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران دفاعی بجٹ کے بارے میں وزیر دفاع کو بریفنگ دی گئی۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق دفاعی بجٹ میں حالیہ رجحانات، ضروریات اور درکار وسائل پر توجہ مرکوز کی گئی، مسلح افواج کے آلات حرب، نئی خریداریوں اور درکار مالی وسائل پر تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔

آئندہ مالی سال 2019-2018ء کے لیے میزانیے کی تیاریاں شیڈول کے مطابق ہونے پر وزیر دفاع نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کے جرات مندانہ مشن میں مکمل معاونت حکومت کا عزم ہے۔

تازہ ترین