• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات


بالائی فضا میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤ اور محدود بادلوں کی موجودگی ہیٹ ویو کا باعث بنتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار رہے گی۔

رواں ہفتے ملک کے زیادہ تر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے، پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں موجود گرمی کی لہر موسمیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے ملاپ کی وجہ سے ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان مزید کہتے ہیں کہ آندھی چلنے سے درجہ حرارت کم ہوجانا عارضی ہے۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ گرمی کی لہر کے اثرات، معمر افراد، بچوں اور بیماروں پر ذیادہ ہوسکتے ہیں، ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ٹھنڈی جگہ پر رہنے، پانی اور مشروبات کا ذیادہ استعمال اور شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید