• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں طوفان اور ہوائی بگولوں نے سات افراد کی جان لے لی اور دیہی موبائل ہوم پارک کو تباہ کر دیا۔

ارکنساس اور اوکلاہوما میں کم از کم چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہیں کیونکہ ہفتے کی رات اس علاقے میں بارش اور ہوائی بگولوں کے طوفان نے تباہی مچائی جس سے ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ 

ہفتے کی رات ٹیکساس کی کوک اور ڈینٹن کاؤنٹیز میں شدید طوفان کے باعث کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

ان میں سے پانچ اموات ویلی ویو میں رے رابرٹس مرینا کے موبائل ہوم اور آر وی پارک میں ہوئیں۔

طوفان ہوائی بگولوں سے تباہی کے نتیجے میں ڈیڑھ میل کا علاقہ ملبہ بن گیا۔

طوفان سے مجموعی طور پر گیارہ اموات ہوئی ہیں جس میں ٹیکساس اور آس پاس کی ریاستیں بھی شامل ہیں۔

آرکنساس اور اوکلاہوما میں بھی طوفان سے 4 افراد ہلاک ہوئے، ہر ریاست میں دو، دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید