• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کی گٹکے پر پابندی برقرار

Shc Orders Immediate Action Against Sale Of Gutka

سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے کی فروخت پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے ہر تین ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کشمنرکراچی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ کھلے عام گٹکا فروخت ہورہا ہے جس سے کینسر اور کئی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

اس موقع پر کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران 500 سے زائد ایف آئی آر درج کروائیں لیکن کیس قابل ضمانت ہونے پر ملزمان رہا ہوجاتے ہیں۔

عدالت نے گٹکے کی فروخت پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین