• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا دینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، شہباز شریف

Protesters Lost Nationss Valuable Time Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

لاہورمیں عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے9برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے گئے لیکن منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں اور عوام انہیں انتخابات میں مسترد کردیں گے۔

تازہ ترین