ملتا ن( سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن بلا ل احمدبٹ نے کہا ہے کہ خصوصی افرا د ہما رے معاشرے کا حصہ ہیں جن کے مسا ئل حل کر نا ہما ری ذ مہ دا ری ہے ا ،یہ بات انھوں نے خصوصی افر اد کے مسا ئل کے حل با ر ے اجلاس کی صدا ر ت کر تے ہوئے کہی ۔کمشنر ملتا ن نے ہد ایت جا ری کیں کہ پنجا ب ما س ٹرانزٹ اتھا رٹی کو لیٹر لکھا جا ئے جس میں خصوصی افراد کو کر ائے کی مد میں ریلیف فراہم کیا جا ئے محکمہ بلڈ نگ کو بھی لیٹر جا ری کیا جا ئے جس میں معذور افراد کے ریمپ اور ٹوا ئلٹ کے بغیر بلڈ نگ کی منظو ر ی نہ دینے کی سفا ر ش کی جا ئے ۔اس موقع پر ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سوشل ویلفیئر غلا م اصغر جلبا نی نے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ خصوصی افراد کیلئے ملازمتو ں کا کو ٹہ 2 فیصد سے بڑ ھا 3 فیصد مختص کردیا گیا ہے ۔سر کا ری ملازمتو ں کیلئے عمر کی با لائی حد میں 10 سا ل کی رعایت بھی دی گئی ہے جبکہ محکمہ بیت المال میں خصوصی افراد کیلئے 10 فیصد کو ٹہ بھی مختص ہے۔