کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر رشید جونیئر اور فیڈریشن کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں اور اس بات کی اطلاعات ہیں کہ چیف سلیکٹر مزید اپنی ذمے داری نبھانے کے لئے تیار نہیں ہیں، تاہم پی ایچ ایف کے ذرائع نے اختلافات کی خبروں کو غلط قراردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ علالت کے باعث کراچی نہیں آ سکے۔ دوسری جانب ہاکی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر رشید جونیئر قومی سینئر ٹیم کی انتظامیہ کی تقرری کے حوالے سے فیڈریشن کے بعض فیصلوں پر خوش نہیں ہیں، رشید جونیئر کے حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر کو آ گاہ کردیا ہے۔