سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اداراہ برائے امراض قلب کے زیر انتظام سکھر میں قائم کئے جانیوالے این آئی سی وی ڈی سیٹلائٹ سینٹر کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ اسپتال میں آنیوالے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ چند روز کے دوران مجموعی طور پر 91 مریضوں کو اسپتال میں لایا گیا ہے۔ اس اسپتال کا افتتاح 24 فروری کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا، یہ اسپتال 300بستروں پر مشتمل ہے، سکھر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اسپتال ہے، جہاں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ سے لیکر دل کی سرجری تک مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے۔