سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر آباد تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار، زخمی ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کی سربراہی میں سکھر ضلع کے کچے سمیت تمام علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ، جس کے دوران متعدد ڈاکوؤں کے گروہوں کا قلع قمع کیا گیا ہے، پولیس کو گزشتہ رات خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مسلح ملزمان واردات کی نیت سے آباد تھانے کی حدود میں شکارپور روڈ پر موجود ہیں اس دوران پولیس نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زین العابدین انصاری زخمی ہوگیا، زخمی ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، واضح رہے کہ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کی سربراہی میں باگڑجی کچے کے جنگلات سمیت ضلع کے کچے کے تھانوں کی حدود اور شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے اس دوران ڈاکوؤں کے متعدد گروہوں کا قلع قمع کر کے سکھر ضلع میں امن وامان کی فضا کو بحال کیا گیا ہے۔