یوں تو آپ نے اکثر افراد کو ڈیوٹی پر صبح سویرے سوتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا، لیکن جناب یہاں تو بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان بھی شوٹنگ کے دوران خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔
جی ہاں سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر ہی دیکھ لیں، جس میں کنگ خان فلم '’زیرو‘کے سیٹ پر سو رہے ہیں اور کترینہ کیف پرشیان دکھائی دے رہی ہیں۔
کنگ خان نے یہ دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا جی جب آپ کے ارد گرد اتنے شاندار لوگ ہوں تو ان کی شخصیت کی چمک دمک کے سامنے آنکھیں کیسے کھل سکتی ہیں اور یہ انہیں سیٹ پر جلدی بلانے کی سزا ہے۔
بالی ووڈ کی کنگ خان اور کترینہ کیف کی یہ تصویر وائرل ہوگئی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں