• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد پور: لالن واہ نہر کا پل اچانک گرنے سے 30 دیہات کا رابطہ منقطع

خیرپور(بیورو رپورٹ ) احمد پور کے قریب لالن واہ نہر کا پل گر گیا30سے زائد دیہات کا خیرپور اور سکھر سمیت کئی شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیاعلاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق احمد پور کے قریب لالن واہ نہر کا پل اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں علاقے کے 30سےز ائد دیہات کا خیرپور سکھر سمیت کئی شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے پل گذشتہ شب اچانک گرا پل گرنے سے بڑا دھماکہ ہوا جس سے دیہاتی اپنے گھروں سے نکل کر نہر پر پہنچے تو انہوں نے پل نہر میں گرا ہوا دیکھا، پل گرنے سے جن بڑے دیہات کا شہری علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیاہے ان میں گوٹھ تلو بھانڈو،گوٹھ فتح علی چانڈیو،گوٹھ شہبازی میتلو،گوٹھ قادن میتلو،گوٹھ وڈ پگیا،پرانی احمد پور،گوٹھ سیال اور دیگر دیہات شامل ہیں علاقے کے سماجی رہنماؤں سچل میتلو،علی رضا میتلو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ نہر میں گرنے والا پل کئی بر س سے پرانا اور خستہ ہو چکا تھا محکمے آبپاشی کے افسران کو بار بار نہر پر نیا پل تعمیر کرنےکے لیے کہا گیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے پل نہر میں گر گئی پل کے نہر میں گرنے سے علاقے کے عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر لالن واہ نہر پر نیا پل تعمیر کرایا جائے۔
تازہ ترین