اسرائیل نے غزہ سٹی میں بھی زمینی فوج اُتار دی، فلسطینیوں کو غزہ سٹی بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ میں 50 اونچی عمارتیں گرانا محض نکتہ آغاز ہے، اصل آپریشن اب شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے کیے گئے ہیں۔
نیتن یاہو نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اگلے برس تک جاری رہے گی اور اس میں ایک لاکھ 30 ہزار ریزرو فوجی بھی حصہ لیں گے۔
غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو بھی شرائط قبول نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔
اس حوالےسے صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔