• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سیاسی قائدین سے ہارس ٹریڈنگ کا پوچھے: سراج الحق

سپریم کورٹ سیاسی قائدین سے ہارس ٹریڈنگ کا پوچھے: سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ نوازشریف ، آصف زرداری اورعمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کو بلا کر ان سےسینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کے ووٹ خریدنے کے بارے میں پوچھیں ۔

پشاورمیں جماعت اسلامی خیبرپختونخواکی مشاورتی کونسل کےاجلاس سےخطاب میں سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس میں ملوث 436 افراد کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے۔

ان کا کہناتھا کہ ملک میں مالیاتی کرپشن کے ساتھ اخلاقی کرپشن اور انتخابی کرپشن بھی ہے اور سینیٹ انتخابات میں بڑے پیمانے پرانتخابی کرپشن کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی نے استفسار کیا کہ کیا سیاسی جماعتیں کرپشن پر اپنے اراکین کے خلاف کارروائی کریں گی؟

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ مولانا فضل الرحمان، نوازشریف، عمران خان، فاروق ستار، اچکزئی اور مجھ سمیت تمام سیاسی قائدین کو بلا کر سینیٹ الیکشن میں ممبران اسمبلی کےووٹ خریدنے کےبارے میں پوچھیں۔

ان کاکہناتھا کہ پاناما اسکینڈل میں ملوث افراد کو آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے دینا چاہیے،کیا سپریم کورٹ پاناما لیکس کے دیگر 436 افراد کے خلاف ایکشن لینے کوتیار ہے؟

سراج الحق کایہ بھی کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنا کر سیاسی تناؤ سے نکلا جا سکتا ہے۔


تازہ ترین