• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کانواز اور زرداری کوایک ساتھ کھڑا کرناغلط ہے،حسن نثار

عمران کانواز اور زرداری کوایک ساتھ کھڑا کرناغلط ہے،حسن نثار

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان کا نواز شریف اور آصف زرداری کو ایک ساتھ کھڑا کرناغلط ہے، عدالت کا احترام کرتا ہے تو آصف زرداری کے بارے میں عدالتی فیصلے بھی مانے، آصف زرداری نے لمبی جیلیں کاٹیں مگر عدلیہ کے بار ے میں کبھی باتیں نہیں کیں،نواز شریف کیسا باغی ہے جو چالیس کروڑ کی گھڑی پہنتا ہے اور اس کی پوری دنیا میں جائیدادیں ہیں، عمران خان کی دیانت اور میرٹ پسندی وہ خصوصیات ہیں جس کا معاشرے میں قحط ہے۔

وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجیعہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف پر جوتا اورخواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ حکمرانوں نے پچھلی کئی دہائیوں میں انسان سازی میں مجرمانہ غفلت کی جس کے نتائج ان واقعات کی صورت میں سامنے آرہے ہیں،ہماری نام نہاد سیاسی اشرافیہ لوگوں اور کارکنوں کی جو تربیت کررہی ہے وہی اس بدصورتی میں ظاہر ہورہی ہے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیسا باغی ہے جو چالیس کروڑ کی گھڑی پہنتا ہے، سینکڑوں ایکڑ کے گھر میں رہتا ہے، آف شور کمپنیوں کا مالک ہے، جس کی پوری دنیا میں جائیدادیں ہیں، اس کے بچے ڈالروں میں ارب پتی ہیں جس کی منی لانڈرنگ کی دنیا میں دھوم مچی ہے۔ باغی تو چی گویرا اور ماؤزے تنگ جیسے لوگ تھے،نواز شریف جیسا سیون اسٹار باغی بھی ہم نے دیکھ لیا۔

حسن نثار نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کی حمایت کے اعلان پر پی ٹی آئی مبارکباد کی مستحق ہے، عمران خان جس طرح نواز شریف اور آصف زرداری کو ایک ساتھ کھڑا کرتا ہے،وہ غلط ہے،اگر وہ عدالت کا احترام کرتا ہے تو آصف زرداری کے بارے میں عدالتی فیصلے بھی مانے۔

عاصمہ رانی اور مشال خان قتل کیسوں میں پی ٹی آئی عہدیداروں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دیانت اور میرٹ پسندی وہ خصوصیات ہیں جس کا معاشرے میں قحط ہے، وہ میرٹ پر اپنے بھائی کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہوتا،یہ تو پارٹی کے لوگ ہیں۔

عمران خان نے اپنے بڑے کزن ماجد خان کو فارم میں نہ ہونے پر باہر بٹھادیا تھا،خاندان میں تماشا لگوالیا مگر اپنے فرسٹ کزن کو ٹکٹ نہیں دیا حالانکہ حفیظ اللہ نیازی چوبیس گھنٹے اس کے ساتھ کام کرتا تھا۔

حسن نثار نے کہا کہ بچے کی تربیت میں سب سے پہلا کردار ریاست کا ، دوسرا ماں باپ کا، تیسرا اساتذہ کا اور چوتھا معاشرے کا ہوتا ہے۔

تازہ ترین