• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مُہرو، بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو، قوم نے تمہارا اصل چہرہ دیکھ لیا، مریم نواز

مُہرو، بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانے والو، قوم نے تمہارا اصل چہرہ دیکھ لیا، مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شطرنج کے مُہرو! تم جیتے نہیں،تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے،ذرا عوام کے سامنے تو آؤ۔ بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکے جانیوالو، قوم نے تمہارا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ پیپلز پارٹی یہ نعرہ لگاتی ہے کہ بھٹو زندہ ہے لیکن آج بھٹو شہید ہوگئے اور ان کا بھرم ختم ہوگیا، پیچھے سے وار کرنے والے بھی آج عوام کے سامنے آگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے نواز شریف اور عمران خان پر بھی تنقید کی۔ جبکہ وفاقی وزیر سعد رفیق اور وزراء مملکت مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری نے کہا کہ جوووٹ کی خریدوفروخت کرتے ہیں انہیں 2018 میں جواب ملے جائےگا۔ ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ نواز شریف نے خرید و فروخت کی اور نہ ہونے دی، آج ان لوگوں کا بھیانک چہرہ سامنے آیا جو تبدیلی، انقلاب کے نعرے لگاتےتھے۔ آج بھی اس کی جیت ہوئی ہے جو اصولوں پر کھڑا ہے اور آج بھی جو اصولوں پر کھڑا ہے اس کا نام محمد نوازشریف ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ہورہا تھا اور ممبران ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے تھے، بلوچستان، کے پی، پنجاب میں جس طرح ووٹ خریدے گئے وہ آج ظاہر ہوگئے۔ پیپلز پارٹی یہ نعرہ لگاتی ہے کہ بھٹو زندہ ہے لیکن آج بھٹو شہید ہوگئے اور ان کا بھرم ختم ہوگیا، پیچھے سے وار کرنے والے بھی آج عوام کے سامنے آگئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی ایک بڑامرحلہ باقی ہے،عام انتخابات میں عوام نوازشریف کو ووٹ دیں گے اور ن لیگ اور نوازشریف کے نظریے کی فتح ہوگی، پاکستان کے عوام ایک اصولی شخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقصد سسٹم کو جاری رکھنا ہے، جو ووٹ کی خرید وفروخت کرتے ہیں انہیں 2018 میں جواب مل جائے گا، ہمیں وزارت عظمیٰ نہیں اپنے اصول کی جیت چاہیے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ووٹ کی بھیک نہیں مانگی ہمیں ووٹ نہیں اصول کی جیت چاہیے، اپنے نظریے اور اصول پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں دو ٹیمیں بن چکی ہیں ایک جمہور الیون اور دوسری جمہورا الیون، جمہورا الیون میں ڈگڈگی بجتی ہے اور خان صاحب ناچ کر دکھاتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے رد عمل میں کہا کہ سیاسی و جمہوری قوتیں یکجا نہ ہوئیں تو رہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی۔

تازہ ترین