• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ مخالف تقاریر،نواز شریف اور مریم کو لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس جاری

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال، نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواست پر پیمراء و دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی اور سیکرٹری پیمراء کو بھی مرکزی کیس میں فریق بننے کی اجازت دے دی، جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف،مریم نواز کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی عدلیہ مخالف بیان بازی پر اتر آئے ہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے، عدالت عالیہ نے پیمراء کو توہین آمیز مواد کی نشریات پر پابندی کے حوالے سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں تاہم پیمرا نے توہین عدالت پر مبنی مواد اور تقاریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔
تازہ ترین