• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گھر ایک چھتیں مختلف

کسی بھی کمرے کی چھت اس جگہ کو ایک منفرد اندازعطا کرتی ہے یا یوں کہیں فن تعمیر کی انفرادیت اورجدت کا اندازہ کمروںکی چھتوں اوردیواروں کے جدید اسٹائل کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے اب وہ دور نہیں جب گھر کے اندرونی حصوں کی چھتوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے لیے بنائے جانے والے نقش و نگار میں بھی پتھر اور جپسم کا استعمال کافی سمجھا جاتا تھا ۔ 

گھروں میں جپسم کے بنی پلیٹوں کا استعمال فرانسیسی کیمسٹ لویزر کی تحقیق کے بعد شروع کیا گیا لویزر نے پہلی بار گھروں کی اندرونی چھتوں کو گرمی اور سردی کے اثرات سے بچانے کے لیے جپسم سے بنی پلیٹوں کا استعمال کیا کیونکہ اس کام کا آغاز فرانس کے شہر پیرس سے ہوا اس لیے جپسم کی اس ٹھوس شکل کو پلاسٹر آف پیرس کا نام دیا گیا ۔

جس کے بعد جدید دور میںآج کل ہمارے ہاں پلاسٹر آف پیرس کی بنی فالز سیلنگ،اورلکڑی سے تیار کردہ چھتوںرجحان دیکھنے میں آیا ۔ ماہرین کے مطابق فالز سیلنگ لگوانے سے نا صرف چھتیں خوبصورت اور دیدہ زیب نظر آتی ہیں بلکہ اس سے نقصان پہنچانے والے موسمی اثرات (گرمی و سردی) میں بھی خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے ۔

یہی نہیں کمرے کی چھتوں پر روشنی کے ذریعے بھی کمروں میں ایک منفرد احساس اور تاثر قائم کیا جاسکتاہے یہی وجہ ہے کہ سورج کی قدرتی یا پھر مصنوعی روشنی کسی بھی گھر کی آرائش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

آئیے آج بات کرتے ہیں چھتوں کے ان مختلف اسٹائل کی جن کے ذریعے گھر کومنفرد انداز سے نہ صرف سجایا جاسکتا ہے بلکہ ان کے ذریعے موسمی اثرات (گرمی و سردی) سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

گھر ایک چھتیں مختلف

کم اونچائی والی چھت کے لئے سادہ روشنی کا انتخاب

اگر آپ کے گھر کی چھت نیچی ہے توپھر آپ ان چھتوں کے لئے ہیوی لائٹنگ کے بجائےسا دہ اورمنظم روشنی کا انتخاب کریں چونکہ کم اونچائی والی چھتوں کے لئے سادہ لائٹنگ سسٹم بہترین ہے اس کے برعکس اونچی چھت کو تھوڑا ڈرامائی انداز سے ڈیکوریٹ کیا جاسکتا ہے اس کے لئے فانوس کا انتخاب بھی شاندار ثابت ہوگا ۔

ایل ای ڈی لائٹس اورچھتیں

دور جدید میں چھتوں کے لئے ایل ای ڈی لائٹس بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔ ایل۔ای۔ڈی ایک کمرے کی روشنی کو فوری طور بڑھا دے گا کیونکہ یہ دوسرے عام بلب کے مقابلے میں بجلی اسی(80) فیصد کم استعمال کرتے ہیںدوسری جانب یہ بہترین ماحول فراہم کرنے میں بھی مدد دے گا۔

گھر ایک چھتیں مختلف

لکڑی کی چھتیں

گھروں کے لئے لکڑی کی چھتوں کا انتخاب بھی ایک دلچسپ طرز سجاوٹ ہے۔لکڑی کی چھتیں عام طور اندرونی آرائش وزیبائش میں استعمال کی جاتی ہیں جو گھر کو خوبصورتی عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی انداز بھی دیتی نظر آتی ہیں۔گھر کے اندرونی کمروں کی چھتیںلکڑی کے ذریعے مختلف انداز میں تیار کی جاتی ہیں ۔ساتھ ہی ان پر لائٹنگ کا استعمال ایک دلکش تاثر دیتا نظر آتاہے ۔

چھت میں بنیں روشن دان

گھر میں روشن دان کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے دور جدید میںاندرونی چھت کا ایک یا اس سے زائد حصہ سورج کی روشنی کے مختلف کٹ ورک ڈیزائن میں کھولاجاتا ہے جس کے ذریعے ایک طرف کمرے کو منفرد انداز دیا جاتا ہے تو دوسری طرف سورج کی روشنی کے لئےانفرادی انداز میں گھر میںداخلے کا حصول ممکن بنایا جاتا ہے۔

گھر ایک چھتیں مختلف

(روشن دان بنیادی طور پر گھر کے کسی بھی حصے میں کھولی جانی والی ایک ایسی کھڑکی ہوتی ہے جس کا بنیادی مقصد سورج کی روشنی اور تازہ ہوا اندر یکساں طور پر پہنچانا ہے)

کٹ ورک پھول دار چھتیں

چھتوںکو منفرد اسٹائل دینے کی خاطر خوبصورت انداز میں کٹ ورک کاکام کیا جاتا ہے جس میں چھت کی بنیاد پر فلورل ڈیزائننگ چسپاں کی جاتی ہے یا پھر دوسری صورت میں چھتوں کو خوبصورت انداز میں کاٹ کر دہرے رنگوں سے تیار کیا جاتا ہے جس کےلئےجامنی رنگ کے ساتھ خاکستری اور سفید رنگ کا استعمال کسی بھی خوابگاہ کے لئے بہت نیا اور منفرد خیال ہوگاجو جدیدیت کو نمایاں کرتے ہوئے چھت کی سیلنگ اور پلنگ کے پس منظر میں ایک بہترین انتخاب ہے۔

لکڑی کی ترچھی اور اسٹائلش کچن کی چھت

باورچی خانے کے لئے جدید چھت آخر کیوں نہیں،لیکن یہاں جدت کا خواب آپ کے کچن کی جگہ پر منحصر ہے۔لکڑی کی پہاڑی نما چھت جدید ماحول اور باورچی خانے کے فرنیچر کے وسعت انگیز ماحول کے ساتھ بہت اچھی ثابت ہوسکتی ہے یہ اسٹائل کھلے علاقوں میں ونڈوز کھانا پکانے اور بیکنگ سٹوڈیو کے لئے بھی اضافی روشنی فراہم کرتے ہیں.۔

رنگ برنگی چھتیں

یکساں رنگ وروغن والی چھت کے ساتھ آپ گھر کے لئے یکساں اثرات حاصل کرتے ہیں تاہم یکساں رنگ والی چھت کے علاوہ رنگ برنگی چھت کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جبکہ، اس قسم کی چھت کے ڈیزائن کے ساتھ، کہیں زیادہ کئی طرح کے امکانات موجود ہیں ایسی چھتوں میںمختلف رنگوں میں مختلف مواد کے ساتھ، روشنیوں سے چھت اندر سے معطر اور روشن ہے۔ 

گھر ایک چھتیں مختلف

کمرہ صرف چھت کے اس ڈیزائن میں بلواسطہ روشن ہی نہیں کیا جا سکتا، بلکہ کمرے کو مختلف رنگوں میںڈبو کر اک دلکش تاثر پیش کیا جا سکتا ہے۔

وال پیپر اور چھتیں

دور جدید میںدیواروں کے علاوہ وال پیپر کا استعمال چھتوں کے لئے بھی کیا جانے لگا ہے جو کہ ایک شاندار طرز سجاوٹ میں شمار کیا جاتا ہے اس اسٹائل کے ذریعے گھر کے ہر حصے کو منفرد لک دیا جاسکتا ہے بچوں کے کمروں میں ان کی پسند اور ٹرینڈ کے مطابق چھت پر وال پیپر کا استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ بیڈروم میں مکینوں کی پسند وناپسند کے مطابق وال پیپر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

چھت کے لئے سجاوٹی اشیاء کا استعمال فوکل پوائنٹ کے ذریعے

ہر کمرے میں جگہ کی ایک بڑی مقدار ہے جو ایک خاص خصوصیت سے زیادہ ابھرسکتی ہے زیادہ تر لوگ رنگا رنگ یا متعدد چھتوں کے ڈیزائن سے گریز کرتے ہیں اور یہ ایک ایسا رجحان ہے جس کے لئے مکمل طور پر اس کا ساتھ دیا جاسکتا ہے اگر آپ ڈرائنگ روم کی چھت کے لئے منفرد طرز سجاوٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں فوکل پوائنٹ کے ذریعے اس روم میں ایک شاندازر فانوس کا اضافہ کیجئے ۔

گھر ایک چھتیں مختلف

 یہ مختلف رنگوں یا مختلف ڈیزائن میں زیبائش نصب کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔آرائشی و زیبائشی اشیاء کمرے کے درمیان میں لگائی جا سکتی ہیں، آپ دونوں متغیرات ایک وقت میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی چھت کا ڈیزائن زیادہ منفرد بنانا ہے، تو آپ زیبائش کو رنگ کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

شیشوں کا استعمال چھت پر

ہال نما کمروں کی چھتوں کے لئے شیشوں کا استعما ل بھی بہترین ہے اس اسٹائل کے ذریعےشیشوں کو کمرے کی چھت پر پائیداری اور مضبوطی کے ساتھ منفرد انداز میں نصب کیا جاتا ہے ،یہ اسٹائل کمرے کو شاہانہ طرز دیتا ہے ساتھ ہی آ کے گھر کی قدروقیمت میں بھی اضافہ کردیتا ہے۔

پتھری چھتیں

چھتوں پر پتھروں کا استعمال بھی ایک منفرد لیکن شاندار تجربہ ہے ایسی چھتوں کے لئے عام طور پر ڈرائنگ روم یا لاؤنج روم کا انتخاب کیا جاتا ہے ان چھتوں پر فن تعمیر کے دوران ماربل یا پتھروں کے ذریعے نقش ونگار بنائے جاتے ہیں جو دیکھنے میں کمروں کو پہاڑی طرز سجاوٹ جیسا اسٹائل فراہم کرتے ہیں ۔

تازہ ترین