• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عباسی ، نواز شریف،مریم نوازودیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر کی بندش کیلئے درخواست پر پیمرا کے جواب پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عباسی ، نواز شریف،مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی بندش کیلئے درخواست پر پیمرا کے جواب پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے سے بھی روک دیا،جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ، پیمرا کے وکیل نے بتایا کہ 21 مارچ کو بلائے گئے اجلاس میں عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، جسٹس شاہد کریم نے واضح کیا کہ پہلے پیمرا کی رپورٹ آ نے دیں پھر آپکا موقف سنیگے،درخواستگزار وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے شاہد خاقان عباسی، نواز شریف، مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رہنما عدلیہ تقاریر پر نکتہ اٹھایا کہ یہ تقاریر عدلیہ مخالف ہیں جن کی نشریات پر پابندی ہونی چاہیے لیکن پیمرا اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا اور خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، اس لئے عدالت پیمرا کو پابند کرے کہ وہ نواز شریف ان کی بیٹی سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر ہونے سے روکے۔
تازہ ترین