• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں پہنچے تو جیتنے کی کوشش کریں گے،سرفراز احمد

شارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ کی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے ہمیں سب سے زیادہ نقصان ہوا تھا اس بار بھی یہی صورتحال ہے لیکن جو بھی کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔فائنل میں پہنچے تو جیتنے کی کوشش کریں گے۔آسٹریلیا کے کرس گرین اور بین لافلین یقینی طور پر پاکستان جانے کو تیار ہیں۔ جمعے کو ایک بیا ن میں سرفراز احمد نے کہا کیون پیٹرسن منع کر چکے ہیں۔شین واٹسن نے فیصلہ کرنا ہے امید ہے کہ باقی سارے غیر ملکی پاکستان جائیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ آخری گروپ میچ میں ہماری بیٹنگ نہ چل سکی بیس رنز کم بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اگر 170 رنز اسکور بورڈ پر لگادیتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوسکتا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے تاہم اسلام آباد نے باآسانی اس کا تعاقب کرلیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ انور علی اچھا کھلاڑی ہے اگر کارکردگی دکھاتا تو اس کا مستقبل اچھا تھا لیکن وہ ناکام رہا تو اسے اندازہ ہے کہ اب اسے پاکستان ٹیم میں آنے کے لئے مزید سخت محنت کرنا ہوگی۔
تازہ ترین