وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ستیاناس اور بیڑا غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب! ستائیس کلومیٹر لاہور میٹرو بس جو تیس ارب روپے میں بنی ، اس کے مقابلے میں چھبیس کلومیٹر پشاور میٹرو بس ستاون ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا خیبر پختون خوا میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت جان چکے ہیں۔