• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بِرّصغیر میں قرآن فہمی کا تنقیدی جائزہ

مؤلف: ڈاکٹر محمّد حبیب اللہ قاضی چترالی

صفحات: 947، قیمت: 1500 روپے

ناشر: زمزم پبلشرز، اُردو بازار، کراچی

زیرِ تبصرہ کتاب درحقیقت ایک علمی و تحقیقی مقالہ ہے، جوڈاکٹریٹ/پی ایچ ڈی کی سند کے حصول کے لیے لکھا گیا۔یہ مقالہ بنیادی طور پر چار ضخیم ابواب پر مشتمل ہے، ہرباب میں مختلف عنوانات کے تحت متعلقہ موضوع پر علمی مباحث کاذکر ہے۔ 

بابِ اوّل اور دوم میں متقدّمین کی تفسیری خدمات، ان کی تفاسیر کے اسلوب ومنہج، خصوصیات و امتیازات کاجائزہ پیش کیا گیا ہے، جب کہ باب سوم اور چہارم برصغیر میں تفسیری ادب کے آغاز و ارتقاء اور ہر دَور کے مفسرین اور قرآنی خدمات پر تحریر کیے گئے لٹریچر کے تفصیلی تعارف، اس کی تاریخ، اسالیب و مناہج اور تحقیقی و تنقیدی تجزیے پر مشتمل ہے۔ 

بلاشبہ یہ اپنے موضوع پر ایک اہم علمی و تحقیقی کاوش ہے، جس کی اہمیت اور قدر و منزلت کا اندازہ ہر باب کے آخر میں مفصّل حواشی و حوالہ جات اور مقالے کے آخر میں کتابیات/مآخذ و مراجع کی طویل فہرست دیکھ کر ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین