• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسان لُغَاتُ القرآن تلاوت کی ترتیب سے عربی اُردو لُغت

آسان لُغَاتُ القرآن تلاوت کی ترتیب سے عربی اُردو لُغت

مرتّب و مدوّن: مولانا عبدالکریم پاریکھ

صفحات: 224، قیمت: 240 روپے

ناشر: دارالاشاعت، اُردو بازار، کراچی

قرآنِ کریم رشد و ہدایت کا بے مثال و ابدی سرچشمہ ہے۔ علوم القرآن، تفسیرِ قرآن، موضوعاتِ و مضامینِ قرآن پر اسلام کی چودہ سوسالہ تاریخ میں ہرصنف اور ہر موضوع پر اَن گنت کتابیں لکھی گئیں۔یہ قرآنِ کریم کا اعجاز ہے کہ اس سے متعلق علوم، مضامین و موضوعات پر ہردَور اور ہر عہد میں علماء، محدثین، مفسرین اور ہر شعبۂ علم سے وابستہ افراد نے کتابیں لکھ کر قرآن فہمی میں نئے باب کا اضافہ کیا۔

زیرِتبصرہ کتاب ’’آسان لُغَاتُ القرآن‘‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے تلاوت کی ترتیب سے عربی اُردو لُغت کے طور پر مرتّب و مدوّن کیا گیا ہے۔ متعلقہ موضوع پر بِرّصغیر پاک و ہند کے نام وَر عالم دین اور بلند پایہ محدّث علّامہ محمّد عبدالرشید نعمانی ؒکی کتاب لُغَاتُ القرآن، قابلِ ذکر شہرت کی حامل ہے۔

 پیشِ نظر کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ تلاوتِ قرآن کی ترتیب پر ہر پارے کے مشکل الفاظ کا ترجمہ موقع و محل کے مطابق کیا گیاہے۔ انگریزی داں طبقے کے لیے کہیں کہیں الفاظ کے انگریزی معانی بھی دیے گئے ہیں۔ کتاب کے آغاز میں مختصر طورپر نحوی قواعد بقدرِ ضرورت تحریر کیے گئے ہیں۔کتاب کو عُمدہ اسلوب اور دور نگا طباعت کے ساتھ شایع کیا گیاہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین