مصنّف: سرمد موسیٰ
صفحات: 312، قیمت: درج نہیں
ناشر: فیئرفین پرنٹر، پاکستان چوک، کراچی
یہ کتاب بنیادی طور پر ’’حج‘‘ کا سفرنامہ ہے، جسے مصنّف نے اپنے قلبی و روحانی جذبات و احساسات کی روشنی پوری عقیدت و محبّت سے قلم بند کیا ہے۔کتاب کے عنوان سے اس کی غرض و غایت اور وجۂ تسمیہ کا اظہار ہوتا ہے کہ موصوف کے بقول دورانِ طواف پیش آنے والے ماورائے یقین واقعات کی روئیداد انہوں نے تحریر کی ہے۔
حرمین اور مقاماتِ مقدّسہ میں بیتے لمحات، مشاہدات و تاثرات اور دورانِ سفر پیش آنے والے واقعات کا بیان اور ترجمانی اس کتاب کا بنیادی موضوع ہے۔