• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طالبانِ علومِ نبوت کا مقام اور ان کی ذمّے داریاں (حصّہ اوّل و دوم)

طالبانِ علومِ نبوت کا مقام اور ان کی ذمّے داریاں (حصّہ اوّل و دوم)

ترتیب و تدوین: مولانا عبدالہادی اعظمی ندوی

صفحات: 400 ، قیمت: 400 روپے

ناشر: دارالاشاعت، اُردو بازار، کراچی

پیشِ نظر کتاب مُفکرِ اسلام مولانا سیّدابوالحسن علی ندوی کی دینی مدارس و جامعات کے طلبہ کے سامنے کی گئی مختلف تقاریر، تعلیم و تربیت کے حوالے سے دیے گئے خطبات اور لیکچرز کا مجموعہ ہے۔ کتاب کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے حصّے میں وہ تقریریں اور خطبات ہیں، جو مولانا علی میاں ندوی نے دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنئو میں خطاب کرتے ہوئے کی تھیں۔ دوسرے حصّے میں وہ خطبات اور تقایر ہیں، جو موصوف محترم نے ندوۃ العلماء کے علاوہ اسلامی دنیا کے معروف دینی اداروں اور مختلف جامعات میں کیں۔

 کتاب کا بنیادی موضوع ’’تعلیم و تربیت ہے‘‘، جس کی اہمیت واضح کرنے کے ساتھ دینی مدارس اور اسلامی جامعات کے طلبہ کو ان کا مقام و منصب اُجاگر کرتے ہوئے عصرِحاضر کے مسائل و چیلنجز کے ادراک کے ساتھ ساتھ ان کی ذمّے داریاں بیان کی گئی ہیں۔ کتاب پورے سلیقے اور اہتمام سے شایع کی گئی ہے‘ جس کا مطالعہ دینی مدارس کے طلبہ و علماء کے لیے افادیت کا باعث ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین