مرتّب: صبیح رحمانی
صفحات: 336، قیمت: 400 روپے
ناشر: نعت ریسرچ سینٹر، B-306، بلاک 14، گلستانِ جوہر، کراچی
ڈاکٹر عزیز احسن ’’حمدونعت‘‘ کے علمی و ادبی لٹریچر اور نعتیہ ادب کے تنقیدی حوالے سے خاص شہرت کے حامل ہیں۔ موصوف نے ’’اُردو نعتیہ ادب کے انتقادی سرمائے کا تحقیقی مطالعہ‘‘ اور ’’اُردو نعت اور جدید اسالیب‘‘ میں متعلقہ موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی اسلوب میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔کتاب کے مرتّب صبیح رحمانی کے بقول،’’ زیرِتبصرہ کتاب میں شامل تحریریں کسی باقاعدہ منصوبے کے تحت نہیں لکھی گئیں۔
تاہم، مطالعات حمد و نعت میں انہیں جہت نما اضافہ قرار دیا جاسکتاہے۔‘‘ کتاب میں ڈاکٹر عزیز حسن کی مطالعات حمد و نعت کے حوالے سے جو تحریریں اور تحقیقی و تنقیدی مضامین شامل ہیں، وہ اس طرح ہیں، مقدمے، دیباچے، تقاریظ اور ’’نعت رنگ‘‘ میں شایع ہونے والے شخصی گوشوں پر تبصرے، اختصاریے۔