• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یادگارِ اکابر

(اکابرعلمائے دیوبند کے نایاب مقالات کے لیے مخصوص سالانہ مجلّہ)

مرتّب: قاری تنویر احمدشریفی

صفحات: 300، قیمت: 350 روپے

ناشر: مکتبۂ رشیدیہ، بالمقابل مقدّس مسجد، اُردو بازار، کراچی

یہ اس سلسلے کا پہلا سالانہ مجلّہ ہے، جس میں مختلف اکابر علمائے دیوبند کے ہمہ جہت اسلامی موضوعات پر یادگار اور قابلِ ذکر اہمیت کے حامل مقالات و مضامین پورے اہتمام سے شایع کیے گئے ہیں۔

اس مجلّے میں جن اکابر علماء کے مقالات و مضامین شامل ہیں، وہ اس طرح ہیں:شیخ الہند مولانا محمود الحسن دیوبندی، مولانا شاہ اسماعیل شہید، مولانا احمد سعید دہلوی، مولانا اخلاق حسین قاسمی، مولانا محمّد اعزاز علی امروہوی، مولانا میاں اصغرحسین، مولانا سیّد مکارم احسن گیلانی، مولانا قاری محمّد طیب قاسمی، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی، مولانا سیّد حامد میاں، مولانا مناظر احسن گیلانی، مولانا شبیراحمدعثمانی،مولانا سیّد محبوب احمد رضوی، مولانا محمّد ادریس کاندھلوی، پروفیسر محمّد انوار الحسن شیر کوٹی۔

اس طرح کم و بیش ایک صدی قبل دارالعلوم دیوبند سے شایع ہونے والے علمی و دینی مجلّات ’’القاسم‘‘ اور ’’الرشید‘‘ میں شایع ہونے والے یہ نادر و نایاب مقالات و مضامین ایک بارپھر افادۂ عام کی غرض سے پورے اہتمام سے شایع کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین