• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خُلفائے راشدینؓ

(منظوم سوانح حیات۔حالات۔واقعات۔فتوحات۔کارنامے)

شاعر: گُہرا اعظمی

صفحات: 638، قیمت: 550 روپے

ناشر: آرٹس کونسل، کراچی

پیشِ نظرکتاب خُلفائے راشدینؓ کی سیرت و کردار، حیات و خدمات اور ان کے تاریخ ساز وگراں قدر کارناموں کا منظوم تذکرہ ہے، جو بلاشبہ، ایک گراں قدر علمی کاوش ہے۔ کتاب کا ابتدائیہ تحریر کرتے ہوئے گہرااعظمی لکھتے ہیں۔’’علّامہ شبلی نعمانی اور علّامہ سیّدسلیمان ندوی کی معرکتہ الآراء کتاب ’’سیرتُ النبیﷺ‘‘ اور علّامہ شبلی نعمانی ہی کی کتاب ’’الفاروقؓ‘‘ میرے زیرِمطالعہ رہیں، بالخصوص ’’الفاروقؓ‘‘ کے مطالعے اور حضرت عُمرفاروقؓ کے کارہائے حیات کے بارے میں پڑھنے کے بعد مَیں ان کی سیرت، عظمت و بزرگی کا اور زیادہ دِل دادہ ہوگیا۔

 اب میرے دِل میں خواہش پیدا ہوئی کہ کیوں نہ مَیں آسان لفظوں میں ان کی حیاتِ پاک کو مختصر مگرجامع انداز میں اشعار میں بیان کردوں۔بعدازاں یہ فیصلہ کیا کہ چاروں یارانِ نبیﷺ کا منظوم تذکرہ یکے بعد دیگرے حالات و واقعات کو مستند حوالوں کو پیشِ نظر رکھ کر منظر ِعام پر لائوں‘‘۔ پیشِ نظر کتاب گہرا عظمی کی اس سعی وجدّوجہد کا نتیجہ ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ اپنے موضوع پر ایک اہم کتاب ہے، جسے موصوف نے تاریخی حقائق، مستند حوالوں اور متعلّقہ موضوع پر قدیم وجدید اہم کتابوں سے استفادے کے بعد منظوم انداز اور خاص اسلُوب میں پیش کیا ہے۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری کا ’’شاہ نامۂ اسلام‘‘ اس نوع کی قابلِ ذکر کاوش سمجھا جاتا ہے اور ’’خلفائے راشدینؓ‘‘ بھی اسلامی تاریخ کے اسی نقش سے عبارت ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین