• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

کیا میڈیکل ریپ کادواؤں کےنمونےغیر متعلقہ فرد کو دینا جائز ہے؟


میڈیکل ریپ کادواؤں کےنمونےغیر متعلقہ فرد کو دینا


آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔میڈیکل ریپ کوکمپنی کی طرف سےدواؤں کےسیمپل ملتے ہیں،جوکہ ڈاکٹروں کےلیےہوتے ہیں۔ کیا میڈیکل ریپ اسے ڈاکٹرکےعلاوہ کسی دوسرے شخص کو جو کہ مریض ہو، دے سکتا ہے؟اس کےعلاوہ کمپنی کی طرف سےبال پین، ٹائم پیس وغیرہ بھی دیے جاتے ہیں ،کیا اسےبھی ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ دوسرےلوگوں کو دیا جاسکتاہے؟( خورشید احمد)

جواب:۔ میڈیکل ریپ کمپنی کانمایندہ ہوتا ہے جو ڈاکٹر کے سامنے اپنی کمپنی کی پراڈکٹ کاتعارف پیش کرتا ہے اورڈاکٹر کو قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ اس کی کمپنی کی پراڈکٹ مریضوں کے لیے تجویزکرے۔

اس مقصد کے لیےمیڈیکل ریپ کوکمپنی کی طرف سےدواؤں کے جوسیمپل اور دیگر اشیاء ملتی ہیں، وہ میڈیکل ریپ کے ہاتھ میں امانت ہوتی ہیں اوراسے کمپنی کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹروں کو ہی دینا ضروری ہے۔ (45/ 87، الوکالۃ ، ضمان الوکيل ما تحت يدہ من أموال، ط: طبع الوزارۃ)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین