اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹس دینے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ کرتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق انتخابی ٹکٹ دینے سے متعلق فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ایک فر داس کا فیصلہ نہیں کرتا اس ضمن میں پارٹی کا پارلیمانی بورڈ مجاز فورم ہوتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹس دینے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ کرتا ہے۔ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی پارلیمانی بورڈ کریگا۔ کوئی ایک فرد انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کرتا۔