مرتب :راشد اشرف
صفحات: 480 ، قیمت: 500روپے
ناشر: بزم تخلیق ادب پاکستان، پوسٹ
بکس نمبر 17667،کراچی 75300
اُردو میں سفر ناموں کی روایت بہت قدیم ہے۔ اُردو کا پہلا سفر نامہ ’’عجائبات فرنگ‘‘ یوسف کمبل پوش کا ہے، جو1847ء میں دہلی سے شایع ہوا۔
جس کے بعد سفر نامے لکھنے کا سلسلہ شروع ہوا، جو آج تک جاری ہے۔ راشد اشرف نے مختلف رسائل و جرائد میں شایع ہونے والے پُرانے سفرناموں اور رپورتاژ کو ڈھونڈ نکالا اور اُسے کتابی شکل دے دی۔ اس کتاب میں 1960ء تک شایع شدہ سفرنامے اور رپورتاژ شامل ہیں، جن کی مدد سے عہد گزشتہ کی ایک سچّی تصویر قاری کے سامنے آتی ہے۔ کتاب مجلّد اور سلیقے سے شایع کی گئی ہے۔ ضخافت کے لحاظ سے قیمت انتہائی مناسب ہے۔