کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئرناظم وممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ سرور بازئی سلیم قریشی نسیم الرحمن منظورسرپرہ عمرفاروق کاکڑ عبدالغفار محمدشریف محمدنسیم محمداکبر جاوید احمد محمدیوسف نے کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجدخان اوران کی تمام ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے ان اوران کی مکمل ٹیم کی کوئٹہ شہر اور اس کے مسائل کے حوالے سے اچھی کارکرگی سامنے آئی ہے بیان میں صوبائی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ کوئٹہ پیکیج کے حوالے سےتیار ہے فوری طور پر ان کی نگرانی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے حوالے کی جائے اس کے علاوہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ انتظامی طور سے فوری ایک سے زیادہ ڈسٹرکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے اورکوئٹہ میں سریاب اور کچلاک کے لئے علیحدہ میونسپل کمیٹیاں فوری تشکیل و تمام وسائل کے ساتھ کی جائیں تمام کام وغیرہ کمشنر امجد خان کے حوالے کیاجائے کیونکہ موصوف کسی بھی لحاظ سے متنازعہ نہیں ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن کا وژن کاکام کمشنر سے لیاجائے۔