• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری منی ٹریل کو ہمارے خلاف ثبوتوں کا ڈھیر بنا دیا گیا، مریم نواز

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ ہم نے جو منی ٹریل دی اسی کو ہمارے خلاف ثبوتوں کا ڈھیربنا دیا گیا، پہلے کہا گیا مریم نوازلندن فلیٹس کی بینی فشل اونر ہے بعد میں میرےوالد کاکہہ دیا گیا۔ جمعہ کومریم نواز اپنے والد کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کر رہی تھیں۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ لوگ منی ٹریل کیوں نہیں دے رہے؟پر مریم نواز نے کہا کہ منی ٹریل دے چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مخالفین پراپیگنڈا کر رہے ہیں، ریڈ لے کا بیان سب کے سامنے ہے، آخری ضمنی ریفرنس میں سب کچھ میاں صاحب پر ڈال دیا گیا۔اس موقع پر ایک اور صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کہ الزام ہے کہ آپ لندن فلیٹس کی بینی فشل اونر ہیں؟مریم نواز کا صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پہلے کہا گیا کہ مریم نواز اونر ہے پھر ضمنی ریفرنس میں میاں صاحب کا کہا گیا۔
تازہ ترین