• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روس کا بیلسٹک میزائل ’سرمت‘ کا کامیاب تجربہ

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمت ‘کا تجربہ کیا ہے ، میزائل بیک وقت 24وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

روس کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق آواز کی رفتار سے 5گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرلیے۔


روسی وزارت دفاع نے اس تجربے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل شیطان نامی میزائلوں کی جگہ لے گا جو اپنی مدت پوری کرنے والے ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ سرمت میزائل کی رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے اور 10ٹن تک دھماکا خیز مواد لے جاسکتا ہے۔

تازہ ترین