• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیروز خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اسٹار فیروز خان گذشتہ روز علیزے فاطمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فیروز خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیروز خان کی شادی کی شاندار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

شادی کے روز فیروز خان سفید رنگ کی شیروانی میں بے حد پرکشش نظرآئےجبکہ علیزہ فاطمہ سرخ رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔

فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی شادی کا جوڑا معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے ڈیزائن کیا تھا۔

فیروز خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ حمیمہ ملک اور دعا ملک نے بھی بھائی کی بارات لاتے ہوئے خوب ہلا گلا کیا اور مہمانوں کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں۔

فیروز خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شادی میں اداکارہ میرا، عروہ حسین، فرحان سعید، سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے شرکت کی۔

ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین