عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال420,000 افرادتپ دق کےمرض میں مبتلا ہوتے ہیں، مختلف قسم کے ٹیسٹوں کے بعدبیماری کی تشخیص ہو جاتی ہے۔عام طور سے اس کے اثرات پھیپھڑوں سے پھیلنا شروع ہوتے ہیں۔
اگر اس کا درست طریقے سے علاج نہ کرایا جائے تو مذکورہ بیماری جسم کے کسی بھی حصے پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔یہ ایک معتدی مرض ہے،، مریض کے کھانسنے ، چھینکنے ، ہنسنے ، بات کرنے سے اس کے جراثیم صحت مند افراد میں منتقل ہوجاتے ہیں۔
اس مرض کی خاص علامات میں وزن میں مسلسل کمی ہونا،کھانسی میں تھُوک یا بلغم کے ساتھ خون آنا،دو ہفتے سے زیادہ بخاریا خشک کھانسی رہنا،شام کو بخار جو رات کو پسینہ آنے پر اُتر جاتا ہے۔اس مہلک بیماری کا علاج،سبزیوں، پھلوں اور نباتات کے ذریعے ممکن ہے۔ ذیل میں ایسے ہی چندپھلوں اور سبزیوں کی افادیت کے بارے میں بتارہے ہیں ، ان کے استعمال سے تپ دق کے مریض گھر پر اپنا علاج کرسکتے ہیں۔
لوکی
اس کی افادیت کے بارے میں نبی ؐ کریم نے بھی ارشاد فرمایا ہے۔ تپ دق کے مریضوں کے لیے’’لوکی‘‘ کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے ۔اس کارس بے انتہا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ دو کلو لوکی چھیل کر کاٹ لیںاور جوسرمیں رس نکالیں۔ اس میں تین چائے کےچمچے شہد ملا کرروزانہ ایک گلاس چار مرتبہ 90روز تک پئیں۔ لیکن ہر روزتازہ رس بنائیں۔
اڑوسہ
برصغیر میں اسے ’’کھانسی بوٹی‘‘ بھی کہتے ہیں۔ اس کاپوداعموماً لوگ گھروں کے اطراف باڑھ کی صورت میں لگاتے ہیں۔ اس کے پتوں میں بکٹیریا کے خاتمے کی صلاحیت ہوتی ہے، جب کہ اس کے پھول بھی مختلف امراض میں مفید ہوتے ہیں۔ پھولوں کا گل قند، تپ دق کے مرض میں بے انتہا مفید ہے۔ڈھائی سو گرام پھولوں کوپانی میں کچھ دیر بھگوکر کچل لیں۔
اب اس میں اتنی ہی مقدار میں شکر ملا لیں۔چند گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھ دیں۔بعدازاں مریض کو روزانہ دو کھانے کے چمچے کھلائیں۔ اڑوسہ کےتین سے پانچ گرام تازہ پتے ، کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر دس منٹ تک بھگو دیں۔ اس کے بعد چھان کر اس میں ایک چائے کا چمچہ شہد یا شکر ملا کر، نہارمنہ اور رات کو سونے سے قبل، مریض کو پلائیں۔
اڑوسہ کے پتے دھوپ میں سکھانے کے بعد انہیں پیس کر سفوف بنالیں۔ تین گرام سفوف میں، پچاس گرام شہد ملا کر خشک کرلیں۔ اسے دن میں چار مرتبہ چاٹیں۔ پچاس گرام اڑوسہ کے پھول کچل کر ان پر دو چائے کے چمچے شکر چھڑک کر دھوپ میں رکھ دیں۔ چار ہفتہ تک ہر صبح اسے الٹ پلٹ کریں۔ بعدازاں، یہ مرکب ایک پیالے میںڈال کر رکھ لیں۔روزانہ نصف چائے کاچمچہ صبح و شام کھائیں۔
پودینہ
ایک چائے کا چمچہ پودینے کا عرق کشید کرلیں۔ دو گاجروں کا رس نکال کر الگ رکھ لیں۔ پودینے کے عرق میںدو چائے کے چمچے شہداوراتنی ہی مقدار میں سرکہ ملاکر آدھا کپ گاجر کے رس میں حل کرلیں۔ اس مشروب کو تین برابر حصوں میں تقسیم کرلیں اور دن میں تین مرتبہ پئیں۔ چند روز یہ رس پینے سےبہتری ہوگی۔
پیاز
پیاز کا عرق اور شہد مساوی مقدار میں لے کر اچھی طرح ملا لیں اور دن میں تین سے چار بار نصف چائے کا چمچہ پئیں۔
لہسن
دو جوے لہسن نہار منہ کھانے سے ٹی بی کے جراثیم قریب نہیں آتے۔ چار کپ ابلا ہوا پانی، ایک کپ دودھ اور آدھا چائے کا چمچہ پسا ہوا لہسن ایک برتن میںڈال کریکجا کرلیں۔ اسے دن میں تین مرتبہ پئیں۔ اس کے علاوہ دس سے پندرہ جوئے لہسن کا عرق نکال لیں، ایک گلاس دودھ میں اس عرق کے دس قطرے ڈال کر، سوتے وقت پی لیں، لیکن اس کے بعد پانی ہرگز نہ پئیں، چند دنوں کے متواتر استعمال سے فائدہ ہوگا۔
ایک گرام لہسن کا پیسٹ، 240 ملی لیٹر دودھ اور ایک لیٹر پانی کو آپس میں ملاکر ہلکی آنچ پر ابالیں، یہاں تک کہ یہ آمیزہ اپنی ابتدائی مقدار کے مقابلے میں ایک چوتھائی رہ جائے۔ اس مشروب کو دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔
دس عددلہسن ،ودھ آدھ لیٹر،پانی 250ملی لیٹر،چینی دو سے تین چائے کے چمچے، لہسن چھیل کر باریک پیس لیں، دودھ، پانی اورلہسن کوایک ساس پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب نصف رہ جائے تو اسے چولہے سےاتار کرچینی ملالیں۔اسے رات کو سونے وقت پئیں۔تپ دق کے مرض کے لیے تریاق کا کام کرتا ہے۔
آم
تازہ آم کا رس نکال کر ایک پیالے میں ڈالیں،اس میں پانچ تولہ شہد ملا کر صبح و شام ایک ایک کھانے کا چمچہ استعمال کریں۔ اس کے ساتھ دن میں تین مرتبہ ،ایک گلاس گائے یا بکری کا دودھ پئیں۔ 21روز تک متواتر اس طریقہ علاج سےمرض میں بہتری آئےگی۔
انجیر
سفید انجیر ٹی بی کے مرض اورپھیپھڑوں کی سوجن کے لیے فائدہ مند ہے، یہ بلغم کو پتلا کر کےخارج کرتا ہے،اسے نہار منہ کھانے سے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔ ایک انجیر روزانہ کھائیں۔
املتاس
ملیٹھی 6ماشہ ، برگ بانسہ 6ماشہ، املتاس کا گودا 6 ماشہ لیں۔ تمام اجزاء کو ڈیڑھ پائو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی ایک پائو رہ جا ئے توکسی سوتی کپڑے میںچھان لیں۔دن میں دو مرتبہ اس کا قہوہ پئیں۔ اس کے استعمال سےبلغم اور پھیپھڑوں میں موجودرطوبت خارج ہوتی ہے۔ اس کے متواتراستعمال سے پھیپھڑوں کو تقویت ملتی ہے ۔
املتاس کے پھول بھی ٹی بی کے مرض میں مفید ہوتے ہیں۔ ایک چھٹانک پھول اچھی طرح صاف کرکے پیس لیں اور کسی برتن یا مرتبان میں ڈال کر اس میں دوگنی شکر ملالیں۔ 4 سے 5دن تک اسے دھوپ میں خشک ہونے کے لیےرکھ دیں، پھر اس سفوف کو روزانہ دو مرتبہ دس سے چالیس گرام پانی کے ساتھ کھا ئیں، ٹی بی کے علاج کے لیے بہت مفید ہے۔
جامن
جامن کے درخت کی چھال تقریباً 20گرام کےآدھے لیٹر پانی میںابال لیں، جب پانی ایک پاؤ کے قریب رہ جائے تو چولہا بند کردیںاور ٹھنڈا ہونے کے بعد چھان لیں ۔ اس پانی میںدو چٹکی نمک ملا کردن میں دو سے تین مرتبہ پئیں، تپ دق کے علاج کے لیےبہت مفید نسخہ ہے۔
ادرک
ایک چائے کے چمچے ادرک کے عرق میںاتنی ہی مقدار میں شہدملاکر صبح و شام کھائیں، چند روز کے استعمال کے بعدہی بیماری میں کمی محسوس ہوگی۔
زیتون
تین اونس زیتون کا تیل ، ایک پیالی دودھ میں ملا کرروزانہ پئیں۔ دو ماہ تک متواتر استعمال کریں۔ایک چائےکے چمچہ زیتون کے تیل میں اتنی ہی مقدار میں شہد شامل کرکے گرم پانی میں ملا کر پئیں۔ اس کے مستقل استعمال سے پھیپھڑوں کی سوجن ختم اورٹی بی کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔
سیب
تپ دق کے مرض میںمیں سیب کاباقاعدگی سے استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔ایک سیب کا رس پینے سے بیماری کی وجہ سے ہونے والی کمزوری دور ہوجاتی ہے۔
اخروٹ
دو اخروٹ توڑ کر ان کا مغز نکال کر پیس لیں۔ اس میںایک چائے کا چمچہ پسا ہوالہسن اور اتنی ہی مقدار میں مکھن شامل کریں۔ ان تینوں اشیاء کو ملاکر ایک چائے کا چمچہ روزانہ کھائیں۔
سنگترہ
پھیپھڑوں کے امراض میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس کاایک گلاس رس روزانہ پینے سےپھیپھڑے صحت مند ہوکر دوبارہ فعال ہوجاتے ہیں۔ ایک گلاس سنگترے کے رس میں ایک کھانے کا چمچہ شہد، اور نصف چائے کا چمچہ نمک شامل کرکے حل کرلیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال مرض سے نجات دلاتا ہے، روزانہ ایک گلاس ضرور پئیں۔
کالی مرچ
8سے 10عدد کالی مرچ پیس کراس میں تھوڑا سا مکھن ڈال کرحل کریں، ایک چٹکی ہینگ پیس کر اس میں ملالیں۔ اس آمیزے کو روزانہ ہر دو گھنٹے بعد ایک چٹکی کھا لیا کریں۔
کیلا
ایک پیالی ناریل کے پانی میں ایک کیلا چھیل کرملاکر پھینٹ لیں، پھر اس میں آدھا کپ دہی اور ایک چائے کا چمچہ شہد ملا لیں، روزانہ اس مربے کو دن میں دو مرتبہ کھائیں۔
کدو
تپ دق کے مریض کو اگر روزانہ پچاس گرام کدو پسی ہوئی مصری ملاکر کھلائیں، اس سے فائدہ ہوتا ہے۔
کلونجی
آدھا چائے کا چمچہ کلونجی پیس کر پانی کے ساتھ کھائیں،یہ ٹی بی کے لیے بے حد مفید ہے۔
انار
انار کے پھولوں کو کوٹ کر کپڑے میں رکھ کر نچوڑکرنکال لیں۔پھولوں کے رس کی مقدار کے برابر اس میں پسی ہوئی مصری ملا شیشی میںبھر دیں۔ چھ ماشے سے مریض کو دینا شروع کر یں اور دو تولہ تک دیں۔یہ دواچاٹ بھی سکتے ہیں اور پانی یا دودھ کے ساتھ پی بھی سکتے ہیں۔