• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا روس کے شہر سوچی میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین نے روس کے شہر سوچی میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا ہے جس سے آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے بحیرہ اسود کے کنارے روس کی ایک آئل ریفائنری  پر ڈرون حملہ کیا۔

روسی حکام کے مطابق 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ  ایئر سیفٹی کے پیش نظر سوچی ایئر پورٹ پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس یونٹس نے 93 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔

دوسری جانب یوکرین کے جنوبی شہر میخولائیو میں روسی میزائل حملے سے 7 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید