• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

2024ء میں جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، زیادہ واقعات میں خواتین متاثر ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں ہر 2 منٹ بعد گھریلو تشدد کا ایک واقعہ پیش آتا ہے، جس میں زیادہ تر واقعات میں خواتین متاثر ہوتی ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ گھریلو تشدد کے بہت سے واقعات کہیں رپورٹ نہیں ہوتے اس وجہ سے ان کی شرح ممکنہ طور پر اور بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

جرمن اخبار ویلٹ ایم سوٹیگ کی جانب سے شائع ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں گھریلو تشدد کے حوالے سے فیڈرل پولیس آفس میں 2 لاکھ 56 ہزار 942 کیسز درج ہوئے۔

پچھلے سال کے مقابلے میں سالِ رواں تشدد کے واقعات میں 3 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ دیکھنے  میں آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید