• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال سیون اے سائیڈ کارپوریٹ لیگ کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیژر لیگس فٹ بال کے زیر اہتمام سیون اے سائیڈ کارپوریٹ لیگ کا افتتاح ہوگیا۔ کراچی یونائیٹڈ فٹبال فائؤنڈیشن اور حلال فوڈز کے میچ افتخار سیداسپورٹس اکیڈمی گلشن پر کھیلا گیا۔ ایونٹ میں 8ٹیمیں ونڈرورکس، پی ایس او، ایم ایس پیکجز، کوکاکولا، ہنڈائی، لیثررلیگس، کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاؤنڈیشن اور حلال فوڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی لیگ میں ہر ٹیم 7,7میچز کھیلے گی۔ لیگ کے 28میچز مکمل ہونے کے بعد 4ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ جملہ 31میچز کھیلے جائیں گے جو ہر ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کو اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔31مارچ، 7اپریل اور14اپریل کو لیگ میچز میں کے یو اور حلال فوڈس،ونڈرورکس اور پی ایس او، ایم ایس پیکجز اور کوکا کولا، ہنڈائی اور لیثررلیگس، ونڈرورکس اور کراچی یونائیٹڈ ، پی ایس او ر ایم ایس پیکجز، کوکاکولا اور لیثررلیگس، حلال فوڈز اور ہنڈائی باہم مقابل ہونگی۔ہر ٹیم ہر ویک پر 2,2میچز کھیلے گی۔ 15اپریل کو سیمی فائنل اور فائنل کے علاوہ لیگ کا آخری میچ بھی کھیلا جائے گا۔لیثرر لیگس پہلی بار کارپوریٹ لیگ کو متعارف کرارہی ہے۔ جسے تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین