اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) احتساب عدالت اسلام آباد میںآج پیر2اپریل کو وفاقی وزیر اسحق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کے شریک ملزموں سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوگی جس میں مرکزی گواہ واجد ضیاء پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جرح کریں گے۔ خواجہ حارث کے بعد مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی جرح کریں گے ، فاضل عدالت نواز شریف فیملی کے خلاف العزیز یہ سٹیل میٹل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے تک موخر کرچکی ہے۔