• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

جنازہ اورتدفین کے مسنون طریقہ کار سے آگاہ فرمائیں..

جنازہ اورتدفین کے مسنون طریقہ کار سے آگاہ فرمائیں..

آپ کے مسائل اور اُن کاحل

سوال: نمازِ جنازہ اور تدفین کی ادائیگی کے مسنون طریقہ کار سے آگاہ فرمائیں۔

جواب:۔ نماز جنازہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ میت کو آگے رکھ کر امام اس کے سینے کے مقابل کھڑا ہو جائے اور سب لوگ میت کے لیے نمازِ جنازہ کی نیت کریں ۔ نیت کرکے دونوں ہاتھ تکبیر تحریمہ کے مثل کانوں تک اٹھا کر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہہ کر دونوں ہاتھ مثل نماز کے باندھ لیں ۔ پھر ’’سبحانک اللّٰھم‘‘ آخر تک پڑھیں ۔

اس کے بعد پھر ایک بار اللہ اکبر کہیں ،مگر اس مرتبہ ہاتھ نہ اٹھائیں۔ اس کے بعد درود شریف پڑھیں اور بہتر یہ ہے کہ وہی درود شریف پڑھا جائے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے، پھر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہیں۔اس مرتبہ بھی ہاتھ نہ اٹھائیں۔ اس تکبیر کے بعد میت کے لیے دعا کریں، پھر ایک مرتبہ اللہ اکبر کہیں اور اس مرتبہ بھی ہاتھ نہ اٹھائیں اوردونوں طرف سلام پھیر کر ہاتھ کھول دیں۔

تدفین کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ جنازہ کو پہلے قبلے کی سمت قبر کے کنارے اس طرح رکھیں کہ قبلہ میت کے دائیں طرف ہو، پھر اتارنے والے قبلہ رو کھڑے ہوکر میت کو احتیاط سے قبر میں رکھ دیں، قبر میں رکھتے وقت”بسم اللہ وباللہ وعلیٰ ملۃ رسول اللہ“ کہنا مستحب ہے، میت کو قبر میں رکھ دینے کے بعد داہنے پہلو پر اسے قبلہ رو کردینا مسنون ہے۔ قبر میں رکھنے کے بعد وہ گرہ جو کفن کے اوپر باندھی ہوئی ہے اسے کھول دیا جائے، عورت کی تدفین کے وقت پردہ مستحب ہے، اگر جسم نظر آنے کا خوف ہوتو پردہ واجب ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین