• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

باجماعت نماز میں اگر مقتدی غلطی سے درود ابراہیمی پڑھ لے تو وہ سجدۂ سہو کیسے کرے گا؟

باجماعت نماز میں اگر مقتدی غلطی سے درود ابراہیمی پڑھ لے تو وہ سجدۂ سہو کیسے کرے گا؟

تفہیم المسائل

سوال: چار رکعات والی نماز باجماعت میں دوسری رکعت میں درود ابراہیمی پڑھنے پر سجدۂ سہو واجب ہوجاتاہے ،اگر مقتدی غلطی سے درود ابراہیمی پڑھ لے تو وہ سجدۂ سہو کیسے کرے گا کیونکہ وہ امام کے پیچھے ہے ،کیااس کی نماز مکمل ہوجائے گی؟(محمد ناظم ،نارووال)

جواب:اگر دورانِ اقتدا مقتدی سے نماز میں سہو واقع ہواتو اُس پر سجدۂ سہو نہیں ہے ۔حدیث پاک میں ہے : ترجمہ:’’بے شک امام اپنے مقتدیوں کو کفایت کرتاہے ،پس اگر امام سے سہو واقع ہو تو اس پر سہو کے دوسجدے لازم ہیں اور اس میں مقتدی اُس کی پیروی کریں گے ،جماعت میں شامل کسی مقتدی سے انفرادی طورپر سہو ہوتو اس پر سجدۂ سہو لازم نہیں ہے ،امام کی (نماز کی صحت) اس کے لیے کافی ہے ،(سُنن الکبریٰ للبیہقی :3884)‘‘۔

مراقی الفلاح میں ہے:ترجمہ:’’ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: امام تمہاری (نماز کی صحت کا ) ضامن ہے، وہ تمہارے سہو اور قراء ت کی ذمہ داری کو پورا کرلیتاہے ،(حاشیہ طحطاوی علیٰ مراقی الفلاح جلد2،ص:64)‘‘۔

علامہ علاؤالدین کاسانی لکھتے ہیں:ترجمہ:’’ پس اگر مقتدی نماز میں بھول جائے تواس پر سجدۂ سہو لازم نہیں ہے،(بدائع الصنائع،جلد1)‘‘۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

tafheem@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین