• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کی اسٹائل آئیکون ’’سیاسی خواتین‘‘

پاکستان کی اسٹائل آئیکون ’’سیاسی خواتین‘‘

فیشن ایبل خواتین کا ذکر آتے ہی ذہن میں ماڈلنگ یا شوبز انڈسٹری سے منسلک خواتین کا تصور جگمگانے لگتا ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ خواتین جہاں دفاع وطن کی خاطر فوج میں جگہ بنارہی ہیں ،خلا کو چھو رہی ہیں غرضیکہ ہر شعبے میںمردوں کے شانہ بشانہ خواتین کابو ل بالا ہورہا ہو وہاںوہ فیشن کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں اور فیشن بھی ایسا جس پر تنقید نا ممکن ہو جی ہاں ! بات ہورہی ہے ان سیاسی خواتین کی جو سیاسی آئیکون ہوں یا نہ ہوں سیاست کی اسٹائل آئیکون ضرور ہیں ۔ 

اب وہ دور نہیں رہا جب یہ کہا جاتا تھا کہ سیاسی خواتین کو رنگ برنگی لباس کے بجائےسادہ لباس ہی پہننا چاہئے اور سفید رنگ کے کاٹن کی ساڑھی یا شلوار قمیض میں ہی ملبوس دکھائی دینا چاہئے ۔

 یا یوں کہیں تو زیادہ بہتر ہوگا فیشن انڈسٹری نے گویا سیاسی میدان میں بھی زبردست اینٹری دے دی ہے تو بے جا نہ ہوگا ۔اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ سیاست میں خوبصورتی کوئی معنی نہیں رکھتی لیکن ڈریسنگ اور اسٹائل ضرور اہمیت رکھتے ہیں تو کیوں نہ آج بات کرلی جائے ان اسٹائلش سیاسی خواتین کی جو اپنی ڈریسنگ ہو یا اسٹائل دونوںمیں اپنی مثال آپ ہیں اور اس کی تعریف نیشنل ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل میڈیا بھی کرتے نہیں تھکتا ۔

تو آئیے تذکرہ کرتے ہیں ان سیاسی خواتین کا جن کی منفرد شخصیت اور اسٹائل نہ صرف انھیں دوسروں سے ممتازکرتے ہیں بلکہ عوام میں پذیرائی کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

مریم نواز شریف

مریم نواز کا سیاسی میدان میںجاری سفر تعریف کا حق دار ہے ان کا سلیقہ سے لیا دوپٹہ جہاں انھیں’’ کشمیری ،، لک دیتا ہےوہیں وضع دار انداز میں کی گئی ڈریسنگ انھیں فیشن ایبل اور گلیمرس سیاسی خواتین کی دوڑ میں شامل کردیتا ہے۔ملکی اجتماع سے خطاب ہو یا غیر ملکی سربراہان سے ملاقات، ان کی ڈریسنگ کہیں بھی ان کی شخصیت کی انفرادیت ختم نہیں ہونے دیتی یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار ملک کی گلیمرس یا وضع دار سیاسی خواتین میں بھی کیا جاتا ہے۔ لباس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کراوالینے والا مریم نواز کا چہرہ بھی کافی پرکشش مانا جاتا ہے۔

حنا ربانی کھر

ملک کی پہلی خاتون سابق وزیر خارجہ، حنا ربانی کا نت نیا اور ٹرینڈی لباس ہو ، خوبصورت پرل کی جیولری ہو یا پھر مہنگے اور اسٹائلش بیگ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے 2011 میں جب انڈیا (دہلی) کا دورہ کیا تو ہر ایک کی نظر ان کےموسم کے لحاظ سے زیب تن کیے ہوئے لباس، ہیئر اسٹائل، سن گلاس اور ہینڈ بیگ پر مرکوز تھی یہی نہیں ان کے خوبصورت لکس کے باعث 2013میںانڈیا ٹوڈے کی جانب سے سے عالمی گلیمرس خواتین کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں انہیںسر فہرست رکھا گیا ۔

شرمیلا فاروقی

فیشن ایبل سیاسی خواتین کا نام ہو اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والی شرمیلا فاروقی کا ذکر نہ آئے ناممکن سی بات ہے۔شرمیلا فاروقی نہ صرف پارلیمینٹری آفس میں اپنی متاثر کن شخصیت کے باعث مشہور ہیں بلکہ فیشن سے متعلق منعقد ہ تقریبات یا مارننگ شوز میںاپنی اپ ٹو ڈیٹ پرسنالٹی کی بدولت خاصی مقبول ہیں۔

کشمالہ طارق

متنازعہ معاملات ہو ں یا فیشن کے نت نئے رجحانات پا کستان کی خوبرو اور حسین سیاسی خاتون کشمالہ طارق میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔کشمالہ طارق کو 2007ء میں بطور کامن ویلتھ کی خواتین پارلیمینٹیرین منتخب کیا گیاان کی اس کامیابی پر انہیں دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی۔

حنا پرویز بٹ

حنا پرویز معروف سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور فیشن ڈیزائنربھی ہیں ان کی خوبصورت پرسنالٹی اور خوبرو شخصیت اور پھر مناسب انداز میں کی گئی ڈریسنگ انھیں دوسروں سے منفرد رکھنے میں خاصی اہمیت رکھتی ہے ۔ایل یو ایم ایس سے گولڈ میڈلسٹ حنا پرویز بٹ کا شمار بھی دنیا کی خوبصورت خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔

ماروی میمن

بحث و مباحثہ کا دور ہو یا بات ہو سیاسی اسٹائل آئیکون خواتین کی مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ماروی میمن بھی کسی سے پیچھے نہیں۔۔۔جس طرح اسٹائل میں ان کا کوئی ثانی نہیں بالکل ایسی ہی ماری میمن سے ہوئی بحث و مباحثہ میں ان کی ذہانت کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ وہ جس طرح بہت اچھا نظر آتی ہیں اسی طرح بہت اچھا بولنے کی طاقت بھی رکھتی ہیں ان کی خوبصورت پرسنالٹی کی بدولت انھیں کسی بھی چو کے لئے اکثر وبیشتر مدعو کیا جاسکتا ہے

عالیہ ملک

عالیہ ملک کوسابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی ہمشیرہ کے طور پر جانا جاتا ہے شاید بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں کہ عالیہ ملک اور سمیرا ملک متحدہ پاکستان ( مغربی پاکستان ) کے سابق گورنر نواب آٖ کالا باغ ملک امیر محمد خان کی پوتیاں ہیںتاہم ان کی احتیاط سے کی گئی ڈریسنگ ،جدید اور ٹرینڈی لباس انھیں سیاسی اسٹائل آئیکون خواتین کی دوڑ میں بھی شامل کردیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سمیرا ملک بھی پاکستانی سیاست میں اپنے اسٹائل کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

ریحام خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا شمار بھی جہاںدنیا کی خوبصورت ترین خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے وہیں وضع دار سیاسی خواتین میں بھی ۔

شازیہ مری

پی پی رہنما شازیہ مری کو بھی ان کے اسٹائل اور گلیمر کی وجہ سے اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین