• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دے رہے ہیں، چیف جسٹس

 جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دے رہے ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے لاہورمیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرر ی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دے رہے ہیں،عدالت کے ساتھ چلنا ہے تو دیانتداری کے ساتھ چلیں۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تقرر کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے حیرت کا اظہار کیا کہ زولوجی کے پروفیسر کو میڈیکل یونیورسٹی کا وی سی لگا دیا گیا ،جسٹس اعجازالاحسن نے ریماکس دیے کہ میڈیکل کالج کو جانوروں کا اسپتال بنانے لگے ہیں کیا؟

چیف جسٹس نے باور کروایا کہ ڈاکٹر فیصل مسعود کو دو کشتیوں میں پاؤں نہیں رکھنے دیں گے، عدالت کے ساتھ چلنا ہے تو دیانتداری سے چلیں۔

جسٹس اعجاز الحسن نے افسوس کا اظہار کیا کہ سفارش پر لوگوں کو تعینات کر دیا جاتا ہے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ نشتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر تنویر پی ایچ ڈی ہیں۔

عدالت نے سرچ کمیٹی کے اراکین اور ڈاکٹر ظفر تنویر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

سرکاری اسپتالوں کی حالت زار پر از خود کیس میں عدالت نے ایمرجنسی وارڈز میں سہولتیں پوری کرنے کی ہدایت کردی ، چیف سیکریٹری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی سہولتوں کی لسٹ نہیں ملی، جیسے ہی ملے گی رپورٹ پیش کردیں گے۔

تازہ ترین