• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کاامکان

چوہدری نثارکی اسی ماہ تحریک انصاف میں شمولیت کاامکان

اسلام آباد (عاصم جاوید) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر چوہدری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں اسی ماہ شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور اب تک تحریک انصاف کے رہنماؤں کی چوہدری نثار سے ایک سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جلد چوہدری نثار کے گھر جا کر ان سے ملاقات کریں گے ، ملاقات کے بعد چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین